صحت

مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کے ایسے فوائدجن سے آپ آج تک ناواقف ہیں


زمانہ قدیم سے ہی کھانا بنانے کیلئے مٹی کے برتنوں کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیاں رونما ہوتی گئیں لیکن آج بھی مٹی کے ان برتنوں کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کے کتنے اہم فوائد ہیں جن سے شاید آپ ناواقف ہوں گے تو آج ہم آپ کو ان برتنوں میں کھانا کھانے کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

ماہرین کے مطابق مٹی میں قدرتی طور پر الکالائن موجود ہوتی ہے، جب ہم مٹی کے برتن میں کھانا پکاتے ہیں تو مٹی کی الکالائن خصوصیات کھانے کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے جس سے ہمارے جسم کا پی ایچ کی سطح بہتر رہتی ہے اور خوراک جہاں جلد ہضم ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتے وقت کھانے میں قیمتی منرلز (میگنیشیم، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، سلفر) وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے خزانے سے کم نہیں ہوتے۔


رپورٹ کے مطابق مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے ا±ن میں کھانا ہلکی ا?نچ پر پکتا ہے جس سے کھانے کے اندر موجود ق±درتی تیل جلتا نہیں ہے اور نمی کے ساتھ کھانے میں شامل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کھانے میں گھی اور تیل کا استعمال کم ہوتا ہے۔