خصوصی فیچرز

اگلی بار جب بیت الخلاء جاؤ تو


ایک پروگرام کے دوران یمن سے ایک سائل نے ٹیلی فون کر کے پوچھا ‘ شیخ صاحب میرے موبائل میں قرآن شریف کی بہت سی تلاوت بھری ہوئی ہے‘ کیا میں موبائل کے ساتھ بیت الخلاء میں جا سکتا ہوں‘ شیخ صاحب نے جواب دیا ہاں جا سکتے ہیں‘ کوئی حرج نہیں‘ سائل نے سوال دوہرایا‘ شیخ صاحب ‘ میں موبائل میں قرآن شریف کے بھرے ہونے کی بات کررہا ہوں۔شیخ صاحب نے مسکرائے اور جواب دیا ‘ میرے بھائی کوئی حرج نہیں‘ قرآن شریف موبائل کے میموری کارڈ میں ہو گا تم اسے ساتھ لے کر بیت الخلاء میں جا سکتے ہو۔


سائل کہنے لگا لیکن شیخ صاحب یہ قرآ ن کا معاملہ ہے اور بیت الخلاء میں ساتھ لے کر جانا اچھا تو ہر گز نہیں ناں! شیخ صاحب نے زچ ہو کر اس سے پوچھا‘ کیا تمہیں بھی کچھ قرآن مجید یاد ہے؟ سائل نے جواب دیا ‘ جی ہاں شیخ صاحب مجھے کئی سورتیں زبانی یاد ہیں۔ شیخ صاحب نے زچ ہو کر کہا اچھا تو پھر ٹھیک ہے‘ اگلی بار جب تم بیت الخلاء جاؤ تو اپنے دماغ کو باہر رکھ جانا ۔