سخت خول والے ناریل میں قدرت نے بےشمار فوائد سے بھرپور پانی رکھا ہے جسے صحت کیلئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
تازہ ناریل ناصرف کھانے میں مزہ دیتا ہے بلکہ اس کا پانی بھی خوش ذائقہ ہوتا ہے جو گرمیوں کیلئے بھی ایک بہترین مشروب ہے۔
یوں تو ناریل کے بےشمار فوائد ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ناریل گردے میں بننے والی پتھری سے بھی بچا سکتا ہے۔
اگر گردے میں پتھری ہو جائے تو ڈاکٹرز کی جانب سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ آپ کے گردوں کی قدرتی طور پر صفائی ہو سکے۔
اسی لیے اپنی غذا میں ناریل کا پانی شامل کرنا نہ بھولیں کیونکہ اگر ناریل کے پانی کو اعتدال پسند مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ گردے کی پتھری کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ناریل کا پانی پیشاب میں کلورین اور سائٹریٹ کو بھی نکالنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو روکنے میں مددگار
پیشاب کی نالی میں انفیکشن ان لوگوں کو ہوتا ہے جو پانی کم پیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پیشاب میں کمی کی شکایت ہوتی ہے۔
ایسے افراد کیلئے ناریل کا پانی بہترین ہے کیونکہ ناریل کا پانی پینے سے پیشاب زیادہ مقدار میں آتا ہے اور یہ پیشاب کے ذریعے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کر سکتا ہے جس سے پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے بھی بچا جاسکتا ہے۔