صحت

پرانی سے پرانی کھانسی کیلئے اس جڑی بوٹی کا استعمال کریں


ملٹھی کی جڑوں کو چھیل کر موٹا موٹا کوٹ کر پانی میں ابال کر چھان لیں۔ اس میں دوگنی چینی ملا کر بطریق معروف شربت بنائیں۔ ایک سے دو چھوٹے چمچے خوراک دن میں دو سے تین بار دیں۔

سفوف ملٹھی چھلی ہوئی پانچ تولہ، کاکڑاسنگی سفوف دو تولہ، نشاستہ دو تولہ، شکر تیغال دو تولہ، چینی بیس تولہ، ست پودینہ تین ماشہ، سب کو ملا کر گولیاں یا مشین سے ٹکیاں بنالیں، منہ میں رکھ  کر چوسیں، ہر قسم کی کھانسی میں مفید و موثر ہیں۔

جوشاندہ کھانسی

دار چینی چار ماشہ، بہی دانہ چار ماشہ، ملٹھی (چھلی ہوئی) ایک تولہ دو ماشہ، انجیر دس عدد، خشخاش تین ماشہ، مصری دو تولہ، آدھ سیر پانی میں جوشاندہ بنائیں۔ صاف کر کے پانچ تولہ دن میں تین بار استعمال کریں۔ ہر قسم کی کھانسی کے لیے مفید ہے۔

دیگر

پھول گاو زبان، گاو زبان، ملٹھی (چھلی ہوئی) ہر ایک پانچ ماشہ، عناب پانچ دانہ، کھانڈ دانہ دار دو تولہ، پانی میں جوش دے کر صبح و شام پلائیں، بلغم کی زیادتی کی حالت میں مفید ہے۔

بچوں کی کھانسی

سفوف کاکڑا سنگی، ملٹھی چھلی ہوئی کا آٹا برابر ملا کر بقدر ایک رتی سے دو رتی ماں کے دودھ میں حل کر کے دیں یا قدرے شہد میں ملا کر چٹانا بچوں کی کھانسی میں مفید ہے۔

جوشاندہ کھانسی

گاو زبان کے پتے پانچ گرام، ملٹھی چھلی ہوئی پانچ گرام، خطمی پانچ گرام، لسوڑیاں دس عدد، عناب پانچ عدد، ان سب کو 1000 گرام پانی میں جوش دیں، 50 گرام رہ جانے پر چھان لیں اور چینی ملا لیں۔ دن میں دو بار استعمال کرائیں۔

دوائے کھانسی

ملٹھی چھلی ہوئی بقدر ضرورت لیں اور ایک ٹکڑہ لے کر گرم راکھ میں دبائیں۔ یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔  دن میں دو سے تین بار چبائیں۔

دیگر

پوست خشخاش تین گرام، ملٹھی چھلی ہوئی چار گرام، دونوں کو 50 گرام پانی میں جوش دیں اور چھان لیں۔ دن میں دو بار لیں۔ گلے کی خراش اور کھانسی کے لیے مفید ہے۔

کھانسی کا کامیاب علاج

گودا املتاس ایک سیر، ملٹھی چھلی ہوئی ایک سیر، کاکڑا سنگی آدھ سیر، ریشہ خطمی آدھ سیر، سب ادویہ کو کوٹ کر رات بھر پانی میں جوش دیں، پھر کپڑے سے چھان کر اس میں دس سیر چینی ڈال کر بطریق معروف شربت تیار کر کے رکھیں۔ اب اس شربت میں ایک پاو ستو پلادی چورن، ایک پاو تالیس آدی چورن ملا دیں، اور سب طرح کی کھانسی میں دیں۔

انفلوائینزا بخار میں بھی اس کا استعمال مفید ہے، انفلوائینزا کے لیے اس شربت میں لونگ 5 تولہ، دار چینی 10 تولہ سفوف بنا کر شامل کریں، اور بقدر دو تالہ چٹائیں۔ دن میں تین یا چار بار کافی ہے۔ یہ نسخہ 1958 سے جب ہندوستان میں انفلوائینزا کلی وبا تھی تب سے لاکھوں مریضوں پر سرکاری فری آیورویدک ڈسپنسری میں آزمودہ تھی اور اس دن سے ہم اسے برابر استعمال کر رہے ہیں۔ شربت چاٹ لینے سے فوراً تسکین ہوتی ہے۔ شدت کھانسی میں اس کا فوری اثر مریض و معالج دونوں کے لیے مفید ہے۔