دلچسپ و عجیب

بیوی نے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کر دیا‘ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


چپس کھانے کی شوقین بیوی نے چپش نہ لا کر دینے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں شوہر اپنی بیوی کا پسندیدہ چپس کا پیکٹ لانا بھول گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی چپس کھانے کی عادی تھی اور وہ روزانہ اپنے شوہر سے 5 روپے والا چپس کا پیکٹ منگوا کر کھاتی تھی، بیوی کی یہ ہی عادت دونوں کے درمیان روزانہ لڑائی جھگڑے کی وجہ بھی بنتی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب شوہر چپس کا پیکٹ لانا بھول گیا جس پر بیوی نے شوہر سے لڑائی کی اور وہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور پھر پولیس اسٹیشن جا کر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی اور لڑائی جھگڑے پر پولیس کی جانب سے جوڑے کو فیملی مشاورات کیلئے بھی بھیجا گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنی بیوی کی روزانہ چپس کھانے کی عادت سے پریشان ہے اور بیوی نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اسے مارتا پیٹتا ہے جس کے سبب وہ شوہر کا گھر چھوڑ کر آئی ہے۔پولیس کے مطابق بیوی کے الزامات کو مد نظر رکھتے ہوئے حقیقت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔