صحت

بوڑھوں کو جوان کر دینے والی جڑی بوٹی


اسگند آئرن (لوہا) سے بھرپور مقوی عام (جنرل ٹانک) اور خون پیداکرنے والی ایسی دوا ہے جو نظام ہضم کی اصلاح کر کے غذا کو جزو بدن کرنے میں انتہائی معاون ہے . خون کی کمی کا ازالہ کرکے چہرے پر سرخی آجاتی ہے چہرہ بارونق اور جاذب نظر ہوجاتا ہے ، کمر مضبوط ہوتی ہے، بدن فربہ ہوتا ہے ، دبلے پتلے اور لاغر ونحیف جسم کو ایک نئی زندگی ملتی ہے .

ضعیف حضرات ، لاغر اورسوکھے ہوئے بچے یا ایسے بچے جن کی جن کی نشوونما نہ ہورہی ہو کے لئے بہت فائدہ مند ہے . یہ بچوں اور عمررسیدہ افراد کے لئے زبردست ٹانک ، جوانوں کے لئے مقوی باہ دوا ہے .

معدے کی بیماریوں میں مفید:
خون میں بڑھی ہوئی شکر کو کم کرنے والے اجزاء بھی اس میں موجود ہيں . تپ دق (ٹی بی) میں مبتلا لوگوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے . یہ بدہضمی ، بھوک کی کمی جیسے امراض کے لئے بھی بہت مفید ہے . اس کی جڑ کے جوشاندہ سے پیٹ اور آنتیں صاف ہوجاتی ہیں . معدہ کا السرمیں، تبخیرمعدہ ، بواسیرکےعلاج میں بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے

عمر رسیدہ افراد کو جوان کردے:
اسگند بدن پرعمررسیدگی (بڑھاپے) کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے بھی بہترین ہے . تجربے کے طور پر 50 سے 59 سال کے 101 عمررسیدہ افراد کو 3 گرام اسگند کا سفوف روزانہ ایک سال تک بطور دوادیاگیا . اس کے استعمال سے ان کے ہیموگلوبن میں واضع طور پر بہتری آئی ، بالوں کی رنگت سیاہی مائل ہوئی . جسمانی ڈیل ڈول اچھا ہوا . سیرم کولیسٹرول میں کمی واقع ہوئی اور ناخنوں کا کیلشیم محفوظ ہوا . 70 فیصد افراد کی جنسی کارکردگی میں بہتری آئی .